فرقہ پرستی پھیلانے مرکزی حکومت پر غلام نبی آزاد کا الزام حیدرآباد19اکتوبر(یواین آئی) آل انڈیاکانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری و تلنگانہ میں کانگریس امور کے انچارج دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ بعض طاقتیں ملک میں فرقہ پرستی پھیلا کر سیاسی روٹیاں سینکنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔
style="text-align: right;">انہوں نے شہر حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے پاس راجیو گاندھی سدبھاونا یاترا کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ1857میں ملک کی آزادی کی لڑائی میں ہندووں اور مسلمانوں نے مل کر لڑی تھی تاہم اس کے بعد سے یہ تنظیمیں ہندووں اور مسلمانوں کو بھڑکانے کا کام کرتی آرہی ہیں اور ان ہی کی وجہ سے ملک کی تقسیم ہوئی۔